حسن صبّاح کے نام ملک شاہ کا خط اور حسن صباح کا جواب Malik Shah Suljoqi's letter to Hassan-e-Sabah and Hassan's reply
حسن صبّاح کے نام ملک شاہ کا خط ت رجمہ و حواشی ڈاکٹر عزیزاللہ نجیب اے حسن صبّاح، تم نے ایک نیا دین اور نئی ملت ایجاد کی ہے، اورلوگوں کو فریب دیتے ہو اور انہیں حاکم وقت کے خلاف ورغلاتے ہو۔تم نے بعض جاہل پہاڑی لوگوں کو اپنے ساتھ ملالیا ہےاور ان کو چکنی چبڑی باتیں سناتے ہو جس کے نتیجے میں وہ جاکر لوگوں کو چھری گھونپ دیتے ہیں۔ اورتم عباسی خلفاء پر جو کہ خلفائے اسلام ہیں اور ملک و قوم کا استحکام اور دین و سلطنت کا نظام انہیں کے ذریعے مستحکم ہے لعن طعن کرتے ہو۔ تمہیں اس گمراہی سے بازآناچاہیے اور مسلمان بنناچاہیئے۔ ورنہ ہم نے فوج متعین کردی ہے، اورمیں میرے پاس تمہارے حاضر ہونے یا خط کے جواب کا منتظر رہوں گا۔ خبردار، خبردار۔خود کواور اپنے پیروؔوں کوہلاکت کے بھنور میں نہ ڈالو اور اپنے قلعوں کی مضبوطی پر غرورنہ کرو، اور اس حقیقت کو سمجھ لو کہ تمہارا قلعہ ، جو کہ قلعہ الموت ہے، اگرآسمان کا کوئی برج ہی کیوں نہ ہو تب بھی ہم اللہ تعالٰی کی مہربانی سے اسے خاک کے برابر کردیں گے۔ حسن صبّاح کا ملک شاہ کے خظ کا جواب جب صدر کبیر ضیاءالدّین خاقان سلطان کا فرمان لے کر یہان پہنچا تو میں نے اسے...